پرویز الٰہی کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ!، مریم نواز کا ٹوئٹ

0 220

مریم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کردی، کہتی ہیں کہ ہمارے 20ووٹ ہم سے چھین لئے، پرویز الٰہی کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ۔

مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کردی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لئے، ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطاء کردیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ!۔ مریم نواز شریف نے سوالا اٹھایا کہ کہیں لکھا ہے پارٹی کا سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہئے؟، لکھا ہے تو بتائیں؟۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر مریم نواز شریف نے آج حکومتی اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ميچ فکسنگ جرم ہے تو بينچ فکسنگ بھی جرم ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں اندر سے ہوتی ہے۔

انہوں نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلط فیصلہ اس پورے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، کیا سارے سو مو ٹو صرف ن لیگ اور اتحادیوں کیلئے ہیں، دوہرا معیار ختم ہوگا تو ہی ملک ترقی کرے گا۔

مريم نواز کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو آج حکومت سے نکل جاؤں لیکن غنڈہ گردی کی وجہ سے حکومت کسی کے حوالے نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.