راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

0 179

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

 ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کمشنر راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی فوری یقینی بنائی جائے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واسا سمیت ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو شہر کے نشیبی علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، عملہ کو گلیوں اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد نکالنے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں جبکہ بچوں کو ندی نالوں خصوصاً نالہ لئی کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.