ملک کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فوری تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ،

0 122

کوئٹہ (امروزنیوز)

وزارت خزانہ نے احکامات جاری کر دیے، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 27 مارچ بروز جمعہ تک کر دی جائے گی۔ عوام کیلئے ریلیف پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام کیلئے معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، مستحق خاندانوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، کسانوں سے 280 ارب روپے مالیت کی 82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.