رمضان میں عوام نے زمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، ظفر مرزا

0 125

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، عوام رش والی جگہوں پر جانےسے گریز کریں کیوں کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ چینی اورجاپانی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلیےرابطہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.