جوز بٹلر نے کارکردگی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا

0 31

ممبئی : انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز جوز بٹلر نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی کامیابی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے کمزور پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے درست کروایا، انہوں نے کہا کہ میں آف سائیڈ پر مارنے کے بعد ہمیشہ اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر لاؤں، اگر اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر نہیں رکھوں گا تو کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو نہیں مارسکوں گا۔

جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہورہا ہوں اور اسی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی ان کی ٹیم راجستھان رائلز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔واضح رہے کہ انگلش بلے باز اب تک آئی پی ایل میں 491 رنز بناکر ٹاپ سکورر ہیں جبکہ انہوں نے 81.23 کی اوسط سے محض 7 اننگز میں 3 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.