ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

0 123

اوول(امروز نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔اوول میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہیں ہوا اور ابتدائی 4 کھلاڑی 39 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے اور پوری بھارتی ٹیم 40 ویں اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے روندرا جدیجہ 54 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 4 ، جیمز نیشام نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔بھارت کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ابتداءمیں ہی کیویز کو نقصان اٹھانا پڑا، 39 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنر آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر اور ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 38 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، روس ٹیلر نے 71 اور ولیمسن 67 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بھمرا، ہاردک پانڈیا، چہال اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.