فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ،رانا ثناءاللہ

0 128

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ،فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی ، نو ماہ میں بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ اتوار کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ،رانا ثناءاللہ نے کہاکہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوا شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیرِ اطلاعات ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے ، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس باجی گیس 145 فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی بجلی 25فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں ملکی قرضہ 5000 ہزار ارب بڑھ گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک بھی گھر نہ بن سکا آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی ، نو ماہ میں بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.