چیئرمین نیب قوم کو گمراہ نہ کریں، بات کلیئر کریں یا منہ بند رکھیں، مشاہد اللہ
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماءمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قوم کو گمراہ نہ کریں، بات کلیئر کریں یا منہ بند رکھیں، عید کے بعد مکمل تحریک چلی تو حکومت سے برداشت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ چیئرمین نیب قوم کو گمراہ نہ کریں، بات کلیئر کریں یا منہ بند رکھیں، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مرضی کا احتساب ہو رہا ہے، اسکینڈل میں پی ٹی آئی اور حکومت ملوث نظر آتی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ میاں صاحب پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس نہیں لینا چاہتے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عید کے بعد مکمل تحریک چلی تو ان سے برداشت نہیں ہوگی۔