موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

0 107

لاہور لاہور موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کےقریب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےترجمان موٹر وے کے حوالے سے بتایا کہ صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نےکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکےحوالےکردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.