آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔