ایئربس کا A400M ملٹری ٹرانسپورٹر کا واٹر بمبار کے طور پر تجربہ

0 299

ایئربس نے اپنے A400M ملٹری ٹرانسپورٹر کو واٹر بمبار کے طور پر استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یورپی طیارہ ساز کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ایئربس نے اسپین میں فلائٹ ٹیسٹ مہم کے دوران A400M نیو جنریشن ایئر لفٹر پر فائر فائٹنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ٹیسٹ میں 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 20 ٹن پانی گرانا شامل تھا۔

ایئربس نے کہا کہ رول آن/ رول آف کٹ کیلئے A400M طیارے میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں، پانی کو کارگو ہولڈ میں ایک مقررہ ٹینک میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور اسے دو آزاد دروازوں سے برقرار رکھا جاتا ہے۔

یہ دروازے دو فلڈ پائپوں سے جڑے ہوئے ہیں لہٰذا جب ڈسچارج شروع ہوتا ہے تو ریمپ کے آخر میں دو حصوں کے ذریعے پانی کو باہر نکال دیا جاتا ہے۔

ایئربس نے کہا کہ اس کی نچلی سطح کی پرواز کی صلاحیت کی وجہ سے A400M بہت کم اونچائی پر پانی کے پے لوڈ کو درست طریقے سے 150 فٹ (50 میٹر) تک گرا سکتا ہے۔

ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے سربراہ مائیک شولہورن نے کہا ہمیں پختہ یقین ہے کہ A400M جنگل کی آگ سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں معاونت کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.