ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں، عوام کا فیصلہ تسلیم کریں، پرویز خٹک
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسٹیلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں عوام کا فیصلہ تسلیم کریں۔
سپریم کورٹ کے باہر نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں پتہ کیا ہونے جارہا ہے، سیاسی سوچ رکھتے ہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے انتخابات کرائے جائیں، ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں عوام کا فیصلہ تسلیم کریں۔