جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

0 99

(امروز نیوز)

اسلام آباد: ایف آئی اے اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی مشترکہ ٹیم بڑی ہی سرگرمی کے ساتھ ارب پتی جہانگیر ترین کے معلوم اور نامعلوم اثاثوں کی تحقیقات میں مصروف ہے اور اس عمل کے دوران انہوں نے ایسے تمام سرکاری و نجی اداروں سے رابطہ کیا ہے جن کے پاس جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) کی دولت اور کاروبار کا ریکارڈ موجود ہے۔

جے کے ٹی کیخلاف منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کے الزامات کے تحت تقریباً 19؍ حکام اور نجی اداروں کو باضابطہ طور پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس جاری کرتے وقت شوگر کمیشن 2020ء کی انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے جو معلومات طلب کی گئی ہیں ان میں تقریباً جے کے ٹی اور ان کے ارد گرد موجود لوگوں کی ممکنہ طور پر ہر ملکیت شامل ہے۔

ایسے افراد میں ان کے اہل خانہ اور اہم ملازمین شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نوٹسز میں جے کے ٹی سے وابستہ 22؍ افراد اور کمپنیوں کا ذکر شامل ہے۔ ایف آئی اے / ایس ای سی پی نے تمام بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جائیدادوں، کمپنیوں اور ان کا تمام ریکارڈ، آمدنی اور ویلتھ ٹیکس کے ریٹرنز، آؤٹ ورڈ ریمیٹنس، فکسڈ ڈپازٹ، کریڈٹ کارڈز، رننگ فنانس، لاکرز کی تفصیلات وغیرہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.