جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بابر اعظم

0 113

لاہور ( امروز نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی جیت نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے اعتماد میں کئی گنااضافہ کردیا،کہتے ہیں ساتھی کھلاڑی کپتانی کا دباؤ نہیں آنے دیتے،بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ سیریز اور میچ ہارنے پر مایوس ہوئے ۔قومی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے نام کرکے جیت کے ٹریک پر گامزن ہوگئی۔ نوجوان کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے وہ اپنی نیچرل گیم کھیلتے ہیں، کپتانی کا دباؤ نہیں ،ٹیم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی۔ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں واپسی کو اپنا کم بیک نہیں سمجھتے،جیت میں ہر کسی نے اپنا حصہ ڈالا۔بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ کاکہنا تھا میچ اور سیریز ہارنے پر بہت مایوسی ہوئی ، اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بنگلہ دیش ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تعریف کی۔ان کاکہنا تھا لاہور میں بہت انجوائے کررہے ہیں،پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.