ایمل ولی خان (کل) جلسے سے خطاب کرینگے

0 105

پشاور (امروز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان (کل)پیر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان 29اپریل کو مردان میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میںگزشتہ روز اےک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جن سے ضلعی صدر لطےف الرحمن، ضلعی جنرل سےکرٹری ہارون خان برہ خانخےل، حماےت اللہ ماےار، شازےہ اورنگزےب کے علاوہ تحصےل اربن نائب صدر آےاز خان لنڈاکے ہوتی ، ملک لےاقت آف بغدادہ، باچہ جان آف گدر و دےگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔ ضلعی صدر لطےف الرحمن، ضلعی جنرل سےکرٹری ہارون خان کے مطابق صوبائی صدر اےمل ولی خان کے دورہ مردان کےلئے تمام تےارےاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ کاٹلنگ میں تحصیل صدر الحاج فضل رحمن بن یامین ، جنرل سیکرٹری سہیل باچہ ، شاہ رخ امان ، عنایت خان اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو نین کونسلز اور ویلج کونسلز کے عہدیداروں کو اہداف دیے اور کہا کہ ہر یونین کونسل سے ایک سو افراد نکال کر صوبائی صدر ایمل ولی خان کی فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.