شاہین آفریدی کو بمراہ پر سبقت حاصل ہے : عاقب جاوید

0 19

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا بیان دے ڈالا۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود ہے تاہم میرے خیال میں شاہین کو بھارتی فاسٹ بالر پر برتری حاصل ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف آرہا ہے جب کہ بمرا مستحکم ہیں، شاہین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں خطرناک بنتے جارہے ہیں جب کہ حارث رؤف، شاداب خان کے باعث پاکستان کرکٹ عروج پر پہنچ رہی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف نے گزشتہ چند سالوں میں جس طرح سے باؤلنگ کی ہے ، ان کی اوسط باؤلنگ کی رفتار دنیا میں سب سے تیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ بمرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23ء سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں تاہم دونوں میں محض 3 وکٹوں کا فرق ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کیلئے سر گارفیلڈ کی سوبرز ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کا نام ایک قدم آگے بڑھا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.