وزیرستان حادثے کے حوالے سے ملٹری اور سول پاور کا تنازعہ ملک کیلئے نیک شگون نہیں، نفیسہ شاہ

0 136

اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وزیرستان حادثے کے حوالے سے ملٹری اور سول پاور کا تنازعہ ملک کیلئے نیک شگون نہیں۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیرستان کے افسوسناک واقعے کا فوری طور پر سیاسی حل سامنے آنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے صورت حال میں زیادہ بگاڑ آیا۔انہوںنے کہاکہ اس حادثے میں قیمتی جانوں کا ضاع  بہت افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ فاٹا اب ختم ہو چکاہے اور کے پی میں ایسا واقعہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم  وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوان کیلئے تعزیت پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فاٹا میں دہشت گردی کو شکست دینے پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس امن کو قائم رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز باالخصوص نوجوان گروپس کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو  کے بیان پر تنقید کرنے والے اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایک پارلیمنٹرین چیک پوسٹ پر کیسے حملہ کرسکتا ہے. چئیرمین نے درست کہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.