مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،فاٹا کے اضلاع کی سماجی اور اقتصادی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (امروز نیوز)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخواہ کی مدد کرےگی،فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد میں اضافہ کیا جائےگا، فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے اضلاع کی سماجی اور اقتصادی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخواہ کی مدد کرےگی۔انہوںنے کہاکہ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد میں اضافہ کیا جائےگا۔انہوںنے کہاکہ فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہاکہ فاٹا کے علاقوں میں سڑکوں بجلی کے نظام کی بہتری پر کام کیا جائیگا۔وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ نے کہاکہ فاٹا ترقیاتی فنڈز سماجی شعبے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال ہونگے۔