کراچی:گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

0 115

کراچی کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی،حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔زخمی شخص اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شیخ نذیر اور زخمی کی اقبال کے نام سے ہوئی۔پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.