سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

0 65

ریاض: سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں  طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.