پاکستان میں کرونا وائرس کیلئے ہائی الرٹ جاری
کوئٹہ (اموز نیوز)
چین سے کرونا وائرس کی پاکستان میں منتقلی کے خدشے کے تحت قومی ادارہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کیا ۔ جس کے مطابق چین سے پاکستان آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر خصوصی اسکریننگ ڈیسک تشکیل دیئے جائیں گے ۔
گزشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری بیان میں چین میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ پاکستان ووہان میں کروناوائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،سفارتخانہ اورقونصل خانہ پاکستانی کمیونٹی اور چینی حکام سےرابطے میں ہیں۔ووہان میں 500 سے زائد طلبا اور کمیونٹی ممبرز رہتے ہیں،ابھی تک کسی پاکستانی کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد کریں۔