انڈر 19 ورلڈکپ، افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

0 327

اینٹیگا(امروز ویب ڈیسک ) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ہدف کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے

کہ سری لنکا کے4کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے ۔افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔انڈر 19 کی تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہے جس نے میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.