کرونا وائرس کا سندھ کی جیلوں میں پھیلاؤ کا خطرہ
کوئٹہ (امروز نیوز)
مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ہدایت پر نیب کیسز سمیت معمولی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کو رہا کرنے لئے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی
مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی
وزیراعلی سندھ کے کرمنل پروسیجر کوڈ 401 کے تحت معمولی جرائم کے سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرے، سمری کا متن
ضمانت کی رقم نہ ہونے یا سزا پوری کرنے والے قیدیوں کو رہائی ملے گی۔
سندھ کی جیلوں میں 13 ہزار قیدیوں کی جگھ 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، سمری
جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کے باعث صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔ سمری
وزیراعلی سندھ اپنے اختیارات استعمال کر کہ معمولی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کر سکتے ہیں، سمری
سمری کے مطابق چوری، منشیات، غیرقانوی اسلحہ رکھنے کے جرم کےعلاوہ نیب کے مجرموں کو بھی رلیف مل سکتا ہے۔