راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہوگا
راولپنڈی (امروز نیوز)راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین کے مطابق راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ یکم سے 5 مئی تک شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جس میں ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ 17 کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گے ، تمام کلبز میں دو انڈر 16 کھلاڑی شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائےگا، فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔