ظالم تبدیلی نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں ، نیر بخاری
اسلام آباد (امروز نیوز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ ظالم تبدیلی نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں ۔ایک بیان میں نیربخاری نے کہاکہ غریب پیٹ نہیں پال سکتے کپڑے کیسے خریدیں گے ۔نیر بخاری نے کہاکہ دیہاڑی دار مزدور میں دوائی خرید کرنے کی طاقت نہیں ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کا راستہ روک کر عوام دشمنی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر قائم ہے۔