خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں جن کی دعا سے مودی جیت گئے،خورشید شاہ
سکھر (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں جن کی دعا سے مودی جیت گئے، امید ہے اب عمران خان مودی سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان خورشید شاہ نے کہا کہ جنگی حالات میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کےلئے دعا کی اور وہ الیکشن جیت گئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب عمران خان مودی سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔