ڈالرکی اڑان کے ساتھ پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا

0 118

اسلام آباد (امروز نیوز)ڈالرکی اڑان کے ساتھ پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ،فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ اور بکنگ نہ ملنے کے باعث عید کے موقع پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اسلام آباد سے کراچی کا ٹکٹ 15 ہزار 700 سے بڑھکر 17 ہزار ایک سو روپے ہو گیا ،پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا دوطرفہ ٹکٹ 31 ہزار روپے سے بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق ائیربلیو کا لاہور سے کراچی ریٹرن ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گیا،سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.