اردن کی بندرگاہ پر ٹینکر سے زہریلی گیس کا اخراج ، 11 افراد ہلاک

0 125

اردن کی عقبہ بندرگاہ  پر ٹینکر سے زہریلی گیس کے اخراج سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 11ہلاکتیں ہوئی جبکہ  250 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرین کی خرابی  کے باعث  ایک کیمیکل سے بھرا کنٹینرگرگیا جس کے بعد خوفناک حادثہ پیش آیا۔

زہریلی گیس کا اخراج بندرگاہ پر اسٹوریج ٹینکر سے ہواجس سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جب کہ حادثے کے بعد عقبہ کا جنوبی ساحل خالی کرالیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.