بھارت میں ہیلی کاپٹر کی سمندر پر ہنگامی لینڈنگ؛ 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

0 239

 بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس  میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم یہ لینڈنگ محفوظ نہ بن سکی۔

ہیلی کاپٹر میں کمپنی کے 6 ملازمین موجود تھے۔  او این جی سی کے پاس بحیرہ عرب میں تیل کی کئی تنصیبات ہیں جو سمندری تہہ کے نیچے موجود ذخائر سے تیل اور گیس پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ہیلی کاپٹر کو ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.