سالگرہ منانے کیلئے جھیل میں جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک
کیلیفورنیا کیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیاکے حوالے سے بتایا کہ کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز پہلے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ پاکستان کے علاقے سوات میں ہونے والے واقعے سے ملتا جاتا ہے کیونکہ جھیل میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی اور جھیل میں لہریں 10 فٹ بلندی تک چلی گئیں، اس دوران طوفانی بارش اور اولے بھی برسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد جان سے چلے گئے۔