امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے صحتیاب
امریکی صدر JOE BIDEN کورونا سے صحتیاب ہوگئے، بائیڈن کے منگل کی رات اور بدھ کی صبح دو بار کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔
وائٹ ہاؤس کے فزیشن کے مطابق صدر بائیڈن میں اب کورونا کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں اور وہ مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد انکی آئیسولیشن ختم کردی گئی ہے۔
صدر بائیڈن نے بدھ کو WHITE HOUSE کے روز گارڈن میں ایک تقریب میں شرکت کی، انہوں نے بلیک سوٹ اور ٹائی پہن رکھی تھی اور کالے سن گلاسز لگائے وہ کافی ہشاش بشاش نظر آئے۔
جو بائیڈن تقریباً پانچ دن قرنطینہ میں رہے اور اس دوران وہ اپنی سرکاری مصروفیات بھی وائٹ ہاؤس سے سرانجام دیتے رہے۔
واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتہ قبل CORONA میں مبتلا ہوئے تھے، اُنہیں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز کے علاوہ 2 بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی تھیں۔