ایک منٹ میں 148 ناریل توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

0 176

جرمن مارشل آرٹسٹ نے ایک منٹ میں ہاتھ سے 148 ناریل توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

محمد خاریمانوک اس سے پہلے بھی ایک منٹ میں ایک ہاتھ سے سب سے زیادہ ناریل توڑنے کا ریکارڈ پانچ مرتبہ توڑ چکے ہیں اور یہ انکی چھٹی کامیابی ہے۔

یہ ریکارڈ بنانے کے دوران خاریمانوک نے ناریل توڑنے کیلئے صرف ایک ہاتھ کا استعال کیا لیکن جب وہ کافی ناریل توڑ چکے تو کمنٹیٹرز نے ریکارڈ بنانے کیلئے انکو اجازت دی کہ وہ اپنا دوسرا ہاتھ بھی استعمال کرلیں لیکن ہر ناریل ایک وار میں ایک ہی ہاتھ سے توڑیں۔

خاریمانوک ٹائم لمٹ کے اندر ایک منٹ میں 148 ناریل توڑنے میں کامیاب رہے اور چھٹی مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.