کامن ویلتھ گیمز کا رنگارنگ میلہ آج سے سجے گا
کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ میلہ آج سے سجے گا۔ افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگی۔ پاکستان کا 103 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کررہا ہے۔
بائیس ویں کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز آج سے برمنگھم میں ہوگا۔ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان کے 68 ایتھلیٹ سمیت 103 رکنی دستہ ایونٹ میں شریک ہے جوکرکٹ، ہاکی، ریسلنگ، باکسنگ سمیت 12 کھیلوں میں قسمت آزمائیں گے۔
ریسلر انعام بٹ اور قومی ویمن کپتان بسمہ معروف پرچم اٹھا کر دستے کی قیادت کرینگے۔ بسما معروف نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنا بڑے اعزاز اور فخرکی بات ہے۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا میچ کل بارباڈوس کیخلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں 5 ہزار سے زائد ایتھلیٹ 20 گیمز میں 280 میڈلز کے لیے مقابلےکریں گے۔ برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 8 اگست تک جاری رہیں گے۔