تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،شفقت محمود

0 124

اسلام آباد (امروز نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا،آرٹ کے طلبہ نئی تخلیق کے بارے میں سوچیں ۔ بدھ کو یہاں انٹرنیشنل آرٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ہماری ثقافت، آرٹ ہماری پہچان ہے۔ انہوںنے کہاکہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،آج کے دور میں تو زبان میں بھی تبدیلی آگئی ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا،آرٹ کے طلبہ کو ایک نئی تخلیق کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ،ہمیں مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.