فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزا جرم ہے، امجد شاہ
اسلام آباد (امروز نیوز)وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہا ہے کہ فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزا جرم ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر فروغ نسیم نے معطل شدہ لائسنس کے ساتھ پیش ہوئے تو یہ قابل سزاءجرم ہے۔امجد شاہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ معطل شدہ لائسنس کے ساتھ اگر فروغ نسیم پیش ہوئے تو ہم اعتراض کرینگے۔