کورونا وائرس: پنجاب میں کیسز 500 سے متجاوز، ملک میں تعداد 1500 ہوگئی
کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1500 ہوگئی۔اس مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا میں ایک جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد اب تک ملک میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔اگرچہ اس وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر تھا تاہم گزشتہ روز پنجاب میں 82 کیسز سامنے آنے سے اب سب سے زیادہ متاثرین پنجاب سے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اب تک سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں سامنے آئی ہیں جہاں 5 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے جبکہ 4 افراد کا خی بر پختونخوا، ایک سندھ، ایک بلوچستان اور ایک گلگت بلتستان میں انتقال ہوا۔ہفتے کو سامنے آنے والے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1500 ہو چکی ہے۔سندھسندھ میں بھی کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں تعداد 469 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایاگیا کہ 17 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر قائد میں متاثرین 181 ہوگئے۔اس کے علاوہ تین افراد حیدرآباد اور ایک دادو سےمتاثر ہوا ہے جبکہ 14 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ایک فرد کا انتقال ہوا ہے اور 170 زیر علاج ہیں، اس طرح زائرین کے سوا سندھ ک ان کیسز میں 131 مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔مزید برآں محکمہ صحت نے بتایا کہ سکھر سے ایران آنے والے 265 اور لاڑکانہ آنے والے 7 زائرین میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے