حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا، وزیر داخلہ
اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا، ملک اور عوام کی بہتری کےلئے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں،ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں، 18 ویں ترمیم کے تحت امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے،اسلام آباد پولیس اچھا کام کر رہی ہے،پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔ پیر کو پولیس لائنز اسلام آباد میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں، 18 ویں ترمیم کے تحت امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا کہ ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں،حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ وزارت کے ماتحت تمام محکموں کا دورہ کرنا ہے، اسلام آباد پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ فنڈز سب کچھ نہیں ہوتے، کام پر افسران کا توجہ دینا بھی ضروری ہے، پولیس کا شعبہ سب سے زیادہ پسا ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وطن واپس آنے کے حوالے سے اخباروں میں خبریں پڑھی ہیں،پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔