جو روٹ کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

0 51

لندن : آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو جو روٹ کی جگہ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

انگلش ٹیم میں بیٹنگ اور باؤلنگ سے بہترین پرفارمنسز دینے والے بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کپتان بنا دیا گیا ہے، انہیں جو رُوٹ کے مستعفی ہونے پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر 2013 میں روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بین اسٹوکس نے 79 ٹیسٹ میچز میں 5061 رنز جوڑے اور 174 وکٹیں حاصل کیں، اب انگلینڈ ٹیسٹ کے 81 ویں کپتان بن گئے ہیں، اسٹار آل راؤنڈر 101 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.