بلاول کی نیب پیشی کارکن پہنچے میں کامیاب ،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جیالوں کی شہر میں داخلہ پر پابندی لگا دی گئی تاہم کارکن بڑی تعداد میں پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ نے بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر دوسرے شہروں سے آنے والے پی پی کارکنوں کو روکنے کا حکم جاری کیا ۔ انتظامیہ نے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی پر دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں کارکن وفاقی دارالحکومت پی پی کارکنوں کی اسلام آباد میں داخلے سے حالات خراب ہو سکتے تھے ۔ہدایت کی گئی تھی کہ دوسرے شہروں سے آنے والے پی پی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے تاہم کارکنوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرے زرداری ہاﺅس پہنچنے میں کامیاب رہی ۔دوسر ی جانب فرحت اللہ بابر کے مطابق اسلام آ باد میں زرداری ہاو¿س کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے ،کارکنوں کو زبردستی زرداری ہاو¿س کے نزدیک جانے سے روکا جاتا رہا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے مطابق جیالے کبھی ان ہتھکنڈوں سے نہ پہلے اور نہ اب خوف زدہ ہونگے، نیب اوران کے چیئرمین دونوں اپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، اب ان کی باتوں کو حرمت نہیں ملنے والی۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ کنٹینر کی پیشکش کرنے والی تبدیلی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار کی بوکھلاہٹ نے اسے یو ٹرن پر مجبور کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو اسلام آباد میں جگہ جگہ روکا گیا ہے ، زیادتی ہم بر داشت نہیں کرینگے ۔