امریکا: گھر میں فائرنگ سے 4 بچے ہلاک

0 191

امریکی ریاست الاسکا کے گھر میں فائرنگ سے 4 بچے ہلاک ہوگئے، 15سالہ لڑکے نے اپنے 3 بہن بھائیوں کو مارنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکے نے اپنے تین بہن بھائیوں، جن کی عمریں 5، 8 اور 17 سال ہیں کو فاارنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی، گھر میں موجود تین دیگر بہن بھائی جن کی عمریں 7 سال سے کم ہیں زخمی نہیں ہوئے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو بچوں کے والدین گھر پر نہیں تھے، الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کے ترجمان ٹم ڈی اسپین نے کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.