مسلم لیگ (ن )کے رانا تنویر حسین پی اے سی کے متفقہ چیئرمین منتخب
اسلام آباد(امروز نیوز)پارلیمانی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے رانا تنویر حسین پی اے سی کے متفقہ چیئرمین منتخب کرلئے گئے ۔ جمعرات کو رانا تنویر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جگہ چیئرمین پی اے سی بنے ہیں ،رانا تنویر کا نام سردار نصر اللہ دریشک نے تجویز کیا جبکہ مشاہد حسین نے توثیق کی۔ اراکین پی اے سی کی رانا تنویر کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔رانا تنویر نے تمام اراکین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا، سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم کیا ۔رانا تنویر حسین چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا ،اراکین کی مشاورت سے شیڈول بنا کر چلیں گے،بروقت آڈٹ اعتراضات نمٹائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں جو کمیٹیاں بنیں سات سال سے ان کی رپورٹس ہی نہیں آئیں۔ ثناءاللہ ًمستی خیل نے کہاکہ پی اے سی پارلیمنٹ کی عدلیہ اور اس کا چیئرمین چیف جسٹس ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلزپارٹی چیئرمین پی اے سی سے بھرپور تعاون کرے گی،کمیٹی کو فعال بنا کر فیصلے کیے جائیں تاکہ لوگوں کو اس کی کارکردگی کا پتہ چلے۔شیری رحمن نے کہاکہ پی اے سی اپنا ورک پلان بنائے، کمیٹی کے سارے کام کو ادارہ جاتی شکل دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پی اے سی کے امور میں بہت سی خامیاں ہیں