قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چمپئن شپ 14 مانچسٹر میں کھیلی جائیگی

0 114

اسلام آباد (امروز نیوز)قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چمپئن شپ 14سے 20مئی تک مانچسٹر میں کھیلی جائیگی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چمپئن شپ 14 سے 20 مئی تک برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کھیلی جائےگی جس میں3 باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 7 سے 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کے لئے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.