اوگرا کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش
کوئٹہ (امروز نیوز)
اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔