آصف کھوسہ نے قتل کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا

0 132

اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے دوران قتل کے ملزم جہانگیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل نے کہاکہ جہانگیر نے اظہر علی کے سینے پر فائر مار کر قتل کیا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ جہانگیر نومبر 2015 سے جیل میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے ٹرائل رکا ہوا ہے کوئی کام نہیں ہوا اور ملزم جیل میں ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ حیرانی کی بات ہے آپ ضمانت کی بات ہی نہیں کر رہے ہائیکورٹ میں تاریخیں لے لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ اگر ٹرائل میں تاخیر ہو جائے تو قانون خود کہتا ہے کہ ضمانت دے دیں۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے ضمانت کے معاملے میں آپ خود سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایک کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری مقدمے میں پانچ سال لگا دیئے۔انہوںنے کہاکہ پھر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایات جاری کی گئیں کہ معاملے جلدی حل کیے جائیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ امید ہے اب ہائیکورٹ میں تبدیلی آگئی ہوگی۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا ہم نے آپ کے ریمارکس مقدمات میں تاخیر سے متعلق پڑھے ہیں،اب ہائیکورٹ مقدمات جلد نمٹانے کی کوشش کرے گی۔ بعد ازاں عدالت نے قتل کے ملزم جہانگیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا اور کہاکہ ملزم کی ضمانت کے لیئے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.