ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کا جنوبی افریقا کو 134 رنز کا ہدف

0 153

 پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 18 ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بھارت نے 9 اوورز میں 51 رنز بنارکھے ہیں جبکہ 5 کھلاڑی پویلین لوٹے۔

بھارتی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ابتدا کے ایل راہول ایک بار پھر ناکام رہے انہوں نے 9 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 12، ہاردک پانڈیا 2 جبکہ دیپک ہودا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 16 اور دنیش کارتک 1 رن بناکر کریز پر موجود رہے تاہم دنیش کارتک 101 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس روانہ ہوگئے، دوسرے اینڈ پر سوریا کمار یادوو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور بڑھایا اور چالیس گیندوں پر 68 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

سوریا کمار کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ بیس اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ سوریا کمار 68، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ بالرز میں لنگی نگیڈی نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ پارنیل نے تین اور  اینریچ نورٹجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.