خورشید احمد شاہ کی لورالائی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

0 123

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے لورالائی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بدھ کو ایک بیان میں خورشید شاہ نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو اور دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.