پنجاب میں 8 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مریض سامنے آگئے

0 120

کوئٹہ (امروز نیوز)

پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ، 8 گھنٹوں کے دوران 30 مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 638 ہوگئی

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 8 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈی جی خان کے207 ، ملتان کے80 اوررائے ونڈ قرنطینہ میں 27کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آبادقرنطینہ میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،لاہور میں 126، گجرات میں 62، گوجرانوالہ میں 11، جہلم میں 28 ، راولپنڈی میں 40 ،ملتان میں 2، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاالدین میں 4کیس رپورٹ ہوئے۔رحیم یار خان ، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2افراد جبکہ اٹک ،بہاولنگر ، میانوالی اورنارووال میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب اوربہاولپور میں کوروناکاایک ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ڈی جی خان شہر میں 5،حا ظ آبادمیں 5 اور قصورمیں ایک کیس کی تصدیق ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.