پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہ دینا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، نیر بخاری

0 128

اسلام آباد (امروز نیوز)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہ اہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہ دینا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے تقدس آیین کی بالادستی کی آواز بلند کرتے ہیں،پیپلز پارٹی حکومت کو پارلیمنٹ سے بھاگنے نہیں دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر غیر جمہوری اقدام کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑی رہی ہے کھڑی رہے گی۔نیر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر قومی معاملات اور عوامی مسائل پر اظہار خیال سے روکنا خطرناک رحجان ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے تحت حکومت اور اپوزیشن کے حقوق یکساں ہیں،پارلیمنٹ کے اجلاس پر قوم کے ٹیکس کی رقوم خرچ ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینے والے تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بنتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.