ملک بھر میں شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

0 132

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مساجد، بازاروں، دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین، بس، وین میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرجیکل اور کپڑے کے ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 92 فیصد ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.