میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

0 118

روس کے سابق صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں ماسکو میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق روسی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ میخائل گورباچوف طویل عرصے سے شدید بیمار اور زیرعلاج تھے۔ ان کا انتقال 30 اگست بروز منگل کی شام کوہوا۔

میخائل گورباچوف 1985 سے 1991 تک روس کے صدر رہے۔ انھیں 1990 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔

انھوں نے 1996 کے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تاہم وہ صرف 0.5 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ ان انتخابات میں بورس یلسن کامیاب ہوئے تھے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میخائل گورباچوف کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا۔

سابق روسی صدر کے انتقال پر امریکا سمیت برطانیہ،یورپی یونین،اقوام متحدہ کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.